آزادی مارچ میں 15 لاکھ لوگ جمع کرینگے فضل الرحمن کا دعوٰی

حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ کوئی سیاسی جماعت آزادی مارچ سے پیچھے نہیں ہٹے گی، مولانا فضل الرحمان


ویب ڈیسک September 17, 2019
ہم نے ملکی سلامتی کی جنگ لڑنی ہے اور ملک کو آزادی دلانی ہے، فضل الرحمان (فوٹو: فائل)

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ آزادی مارچ میں 15 لاکھ لوگ جمع کریں گے۔

اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں ملک کی معیشت تباہ ہوگئی، تاجر ٹیکسوں کی بھرمار اور پابندیوں کی وجہ سے پریشان ہیں، ترقیاتی کام رک گئے فیکٹریاں بند ہوگئیں، صحت کا محکمہ تباہ برباد کردیا گیا ہے، چین کو ہم نے ناراض کردیا، کشمیر کو فروخت کردیا گیا، آرٹیکل 370 اور 35 اے پر ہم خواب خرگوش میں رہے، بھارت کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، افغانستان اور ایران کے ساتھ حالت جنگ کی طرف جارہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک سیاسی جنگ ہے ایک کشمکش ہے، جس میدان میں ہم اترے ہیں اس مقصد کے لیے شرط یہ ہے کہ دل سے خوف نکال دیں، دل میں خوف ہے تو تحریکیں نہیں چل سکتی ہیں، ہم نے ایک سال وقت دیا تاکہ خوف والے لوگ پیچھے ہٹ جائیں، اب ہم نے ملکی سلامتی کی جنگ لڑنی ہے اور ملک کو آزادی دلانی ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے پورے ملک میں 15 ملین مارچ کیے اور 8 ماہ کے دوران ڈیڑھ کروڑ لوگوں سے مخاطب ہوئے، یہ عوامی قوت اور ایسا کارکن کسی دوسری پارٹی کے پاس نہیں ہے، حالات پیدا ہوگئے کوئی سیاسی جماعت آزادی مارچ سے پیچھے نہیں ہٹے گی، مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، آزادی مارچ میں سب جماعتیں آئیں گی، آزادی مارچ میں 15 لاکھ لوگ جمع کریں گے، ہم سب نے مل کر ملک کو آزادی دلانی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |