پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔ عوام پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے اس کے باوجود وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا، اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف پہلے سے ہی 15 سے زائد درخواستیں عدالت میں زیرسماعت ہیں اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرحکم امتناعی جاری کیا جائے۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول 4.12 روپے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4.69 روپے، مٹی کا تیل 2.14 روپے، ایچ او بی سی 5.57روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.81 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔