مائیکل کلارک ان فٹ ہونے کے باعث دورہ بھارت کیلئے ٹیم سے باہر
مائیکل کلارک کی غیر موجودگی میں جارج بیلے کپتان جبکہ بریڈ ہیڈن نائب کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔
بھارت روانگی سے پہلے ہی آسٹریلوی ٹیم کو ایک بڑا جھٹکا لگ گیا اور مائیکل کلارک کے ان فٹ ہونے کے باعث ٹیم کا کپتان جارج بیلے کو مقرر کردیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر جان انویرٹی کا کہنا ہے کہ مائیکل کلارک کمر کی تکلیف کا شکار ہیں لہٰذا ان کی جگہ کولم فرگوسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹیم کے ڈاکٹر ایلکس کونٹورس نے کہا کہ مائیکل کلارک کی کمر کی تکلیف کافی شدید ہے جسے ٹھیک ہونے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم اگلے ہفتے بھارت کے دورے پر روانہ ہوگی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹی ٹوئنٹی اور 7 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے، جارج بیلے کے کپتان مقرر کئے جانے کے بعد وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈ ہیڈن نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔