سونے اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا (فوٹو: انٹرنیٹ)

ملک میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 50 روپے اضافہ ہوا ہے جب کہ ڈالر کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔


عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں3 ڈالرز کمی واقع ہوئی اور سونے کی فی اونس قیمت 1501 ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔


عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے اضافے سے 87250 اور 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے اضافے سے 74803 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔



دریں اثنا انٹر بینک میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوگیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں2 پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈا لر کی قیمت خرید 156.28روپے سے بڑھ کر 156.30روپے اور قیمت فروخت156.38روپے سے بڑھ کر156.40روپے ہو گئی، مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 155.80روپے اور قیمت فروخت 156.30روپے پر برقرار رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 30 پیسے کی کمی سے 171.50روپے سے گھٹ کر171.20روپے اور قیمت فروخت 173.50 روپے سے گھٹ کر 173.20 روپے ہوگئی۔

اسی طرح برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 193.50 روپے سے گھٹ کر 192.50 روپے اور قیمت فروخت 195.50 روپے سے گھٹ کر 194.50 روپے ہوگئی۔
Load Next Story