کراچی میں کچرے کے انبار سالڈ ویسٹ بورڈ کے ایم ڈی کو ہٹانے کا فیصلہ

سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ناخوش ہیں


ویب ڈیسک September 17, 2019
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ناخوش ہیں (فوٹو: فائل)

MUMBAI: کراچی میں کچرے کے انبار اور انتظامی محکمے کی نااہلی کے باعث سندھ حکومت نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ایم ڈی کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی کارکردگی سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ ناخوش ہیں اور اس ضمن میں ڈاکٹر اے ڈی سنجنانی کو ہٹانے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ نے منظوری بھی دے دی ہے جس کا باضابطہ حکم نامہ آئندہ ایک دو روز میں جاری کیے جانے توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں کچرے کے ڈھیر ختم کرنے اور انتظامی نااہلی پر ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینمجنٹ بورڈ کو ہٹایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے شہر بھر سے کچرے کا بیک لاگ ختم کرنے کے لیے ایک ماہ کی ڈیڈ لائن بھی دی گئی ہے جس کے لیے شہر کے تمام چھ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فنڈز کا اجراء کیا جارہا ہے ہر ضلع کو اپنی حدود سے کچرے کے خاتمے کے لیے پانچ کروڑ روپے دئیے جائیں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کراچی سے کچرا اُٹھانے میں ناکام رہا ہے جس پر انتظامی عہدوں پر تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمہ بلدیات نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے عہدے کے لیے موزوں افسر کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |