ذوالقرنین پھرغائب پی سی بی انٹیگریٹی ارکان شواہد کا انتظار کرتے رہے
میڈیا کے نمائندے ذوالقرنین حیدر سے رابطہ کی بار بار کوشش کرتے رہے لیکن کسی کو کامیابی حاصل نہ ہوئی۔
متنازع وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر ایک بار پھر غائب ہو گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگریٹی کے ارکان کامران اکمل اور میچ فکسنگ کے حوالے سے ثبوتوں کا انتظار کرتے رہے، متنازع وکٹ کیپر نے جھلک دکھانا بھی گوارا نہ کیا۔ ذوالقرنین نے کامران اکمل کیخلاف حال ہی میں الزامات عائد کیے تھے جبکہ بعد میں اپنی زخموں سے چور چور ویڈیو بھی فیس بک پر لوڈ کر دی۔
پی سی بی کی طرف سے انھیںجمعرات 30 اگست کو ثبوتوں سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی مگر انھوں نے حاضر ہونا تو درکنار رابطہ کرنا تک گوارا نہیں کیا۔ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر کو الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کیلیے 14 دن کی مہلت دی گئی تھی مگر انھوں نے آج تک رابطہ نہیں کیا، اب ان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ انٹئگریٹی کمیٹی کرے گی۔
دریں اثناء میڈیا کے نمائندے ذوالقرنین حیدر سے رابطہ کی بار بار کوشش کرتے رہے لیکن کسی کو کامیابی حاصل نہ ہوئی،چند روز قبل انھوں نے فیس بک پر ایک پیغام ضرور چھوڑا تھا کہ میرے پاس جو معلومات تھیں پی سی بی کو بتا چکا، اگر وہ کارروائی نہیں کرتے تو میں کیا کر سکتا ہوں۔