بھارتی شہریوں کو لاہور آکر ترقیاتی منصوبے دیکھنے چاہئے بھارتی ہائی کمشنر

پاکستان بھارت کے ساتھ امن اور بھائی چارے کے فروغ کا خواہاں ہے، شہباز شریف


ویب ڈیسک October 01, 2013
پاکستان بھارت کے ساتھ امن اور بھائی چارے کے فروغ کا خواہاں ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان کا کہنا ہے کہ بھارتی شہریوں کو اگر ترقی دیکھنی ہو تو انہیں لاہور آکر ترقیاتی منصوبے دیکھنے چاہئے۔


لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھارتی ہائی کمشنر ڈاکٹر ٹی سی اے راگھوان نے ملاقات کی جس میں پاک بھارت تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات خوش آئند ہے اور پاکستان بھارت کے ساتھ امن اور بھائی چارے کے فروغ کا خواہاں ہے۔


اس موقع پر ٹی سی اے راگھوان کا کہنا تھا کہ انہیں لاہور آکر اور یہاں ترقیاتی منصوبے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور اگر بھارتی شہریوں کو بھی ترقی دیکھنی ہو تو انہیں لاہور آکر ترقیاتی منصوبے دیکھنے چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں