ویزا کے باوجود 28 پاکستانیوں کو دبئی میں داخلے سے روک دیا گیا

مسافروں کے لاکھو ں روپے کے ٹکٹس اور ویزے کی فیس ضائع، لاہور پہنچنے پر مسافروں کا احتجاج


Numainda Express September 18, 2019
مسافروں کے لاکھو ں روپے کے ٹکٹس اور ویزے کی فیس ضائع، لاہور پہنچنے پر مسافروں کا احتجاج (فوٹو: انٹرنیٹ)

متحدہ عرب امارات امیگریشن نے لاہور سے دبئی جانے والے 28 مسافروں کو سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود انٹری دینے سے انکار کر دیا، 10 گھنٹے ائر پورٹ پر بٹھائے رکھنے کے باوجود واپس پاکستان ڈیپورٹ کردیا، مسافر لاہور پہنچنے پر دبئی حکومت کے خلاف سراپا احتجا ج بن گئے۔

اطلاعات کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والے 28 مسافروں کو دبئی انتظامیہ نے امیگریشن دینے سے انکار کر دیا، نجی ایئر کی پرواز سے ویزا سمیت دیگر تما م دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود مسافر وں کو امیگریشن کی سہولت نہیں دی گئی اور گزشتہ روز نجی ائر کی پرواز سے 28 مسافروں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ڈی پورٹ ہونے سے مسافروں کے لاکھو ں روپے کے ٹکٹس اور ویزے کی فیس بھی ضائع ہوگئی۔ 28 مسافر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں مسافر لاہور پہنچنے پر عرب امارا ت کی حکومت کے خلاف سرا پا احتجاج بن گئے۔

پاکستان سے جانے والے 28 مسافروں کے پاس عرب امارات کے وزٹ بزنس ویزے تھے مسافروں کا لاکھوں روپے کا نقصان اد کرنے کی بجائے بے دخل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں