ایبٹ آباد ملٹری اکیڈمی کاکول پر راکٹ حملے میں ملوث 2 دہشتگرد گرفتار

ملزمان کا تعلق امارات اسلامی نامی تنظیم سے ہے اور انکے قبضے سے راکٹ لانچر سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔


ویب ڈیسک October 01, 2013
گرفتار ملزمان کے گروہ کے 6 ارکان نے مانسہرہ میں 97 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی بھی کی، ڈی آئی جی ہزارہ اختر حیات فوٹو: فائل

فیصل آباد:

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملٹری اکیدمی کاکول میں راکٹ حملے اور بینک ڈکیتی میں ملوث دہشت گردوں کے گروہ کے 2 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔


ڈی آئی جی ہزارہ اختر حیات کے مطابق گرفتار کئے گئے دہشت گرد فاروق اور اشرف کا تعلق امارات اسلامی نامی تنظیم سے ہے اور انہیں گزشتہ رات آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے مارٹر گولے، 3 راکٹ لانچرز، 3 خودکش جیکٹیں، ڈیٹو نیٹر، ہینڈ گرنیڈ، گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹیں اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔


اختر حیات کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کے گروہ کے 6 ارکان نے مانسہرہ میں 97 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی بھی کی جبکہ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ سال 27 جنوری کو دہشت گردوں کی جانب سے ملٹری اکیڈمی کاکول پر 9 راکٹ فائر کئے گئے تھے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں