کوہاٹ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

کنوئیں سے یومیہ 76 بیرل تیل حاصل ہوگا، او جی ڈی سی ایل


News Agencies September 18, 2019
کنوئیں سے یومیہ 76 بیرل تیل حاصل ہوگا، او جی ڈی سی ایل۔ فوٹو:فائل

لاہور: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے مطابق عوام کے لیے خوشخبری ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ کنوئیں سے یومیہ 76 بیرل تیل حاصل ہوگا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹیفکیشن میں اوجی ڈی سی کمپنی سیکریٹری احمد حیات لک نے کہا ہے کہ چندا آئل فیلڈ کے اس کنویں سے 76بیرل یومیہ تیل اور یومیہ 5 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی حاصل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔