پاکستان بھارت سے موہالی میں پھردودوہاتھ کرنے کا خواہاں

درخواست پاکستانی شائقین کی آسانی کیلیے کی، بھارتی جواب کا انتظار ہے، پی سی بی


Sports Reporter August 31, 2012
درخواست پاکستانی شائقین کی آسانی کیلیے کی، بھارتی جواب کا انتظار ہے، پی سی بی۔ فوٹو فائل

پی سی بی کی جانب سے پاک بھارت سیریز کا ایک میچ موہالی میں رکھنے کی درخواست پر بھارتی بورڈ نے اب تک کوئی جواب نہیں دیا۔3 ایک روزہ اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز پر مشتمل سیریزرواں سال کے آخرمیں کھیلی جائیگی۔ پی سی بی ترجمان نے موہالی کو سیریز کے وینیوز میں شامل کرنے کے بارے میں خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست بہت پہلے کی گئی تھی اور ابھی اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا۔ اس سے قبل بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی سی بی نے بھارتی بورڈ سے باضابطہ طور پر درخواست کی ہے کہ کم از کم ایک میچ موہالی میں رکھا جائے۔

بورڈ ذرائع نے کہا کہ ہم نے درخواست اس لیے کی کہ پاکستان کے شائقین باآسانی واہگہ سرحد کے قریب واقع شہر پہنچ کر میچ سے لطف اندوز ہوسکیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ سیمی فائنل کے موقع پر بھی بڑی تعداد میں پاکستانی شائقین موہالی گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں