وزیراعلیٰ بلوچستان کی زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئےعالمی اداروں سے مدد کی اپیل

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 25 ہزارٹینٹ پہنچا دیئے گئے ہیں, وزیر اعلی بلوچستان

امدادی کاموں کے دوران سیکیورٹی ادارے مکمل تحفظ فراہم کر رہے ہیں، عبدالمالک بلوچ

وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبد المالک بلوچ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں زلزلےسے 25 ہزار خاندان متاثر ہوئےجن کی بحالی کے لئے عالمی اداروں کی مدد درکار ہے۔


کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ زلزلے سے متاثرہ 25 ہزار خاندانوں کی بحالی کا کام مشکل ہے تاہم زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 25 ہزارٹینٹ پہنچا دیئے گئے ہیں، امدادی کاموں کے دوران سیکیورٹی ادارے مکمل تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔


وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ زلزلہ سے آواران کی تین تحصیلیں زیادہ متاثر ہوئیں جبکہ مشکے میں ایک 2 بازاروں کے علاوہ کچھ بھی نہیں بچا، مشکے میں امدادی سامان کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا رہا تاہم اب متاثرہ علاقوں میں 52 ڈاکٹرز خدمات انجام دے رہے ہیں اور زلزلے سے متاثرہ متاثرہ علاقوں میں ملیریا سے بچاؤ کے لیے اسپرے بھی کیاجارہاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ بلوچستان میں آنے والےزلزلے کے نتیجے میں 380 افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوئے جنکی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

Load Next Story