بھارتی فلم پرڈیوسراورہدایتکار پارتھو گھوش کو انسانوں کی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ہدایتکار پارتھو گھوش کو پیر کے روز ممبئی کے چھترپتی انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار کیا۔ ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ پارتھو گھوش پر انسانوں کی اسمگلنگ کا الزام ہےجبکہ آندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ نے پرتھو گھوش کوآج منگل کے روز15 ہزار روپے رشوت لے کر رہا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پارتھو گھوش 100 ڈیز، اگنی ساکشی اور یگ پرش نامی فلمییں بنا چکے ہیں۔