ایڈووکیٹ نعمت رندھاوا کے قاتل کو گرفتار کر لیا ملزم کا تعلق ایم کیوایم سے ہے ایڈیشنل آئی جی کراچی

ملزم کا نام کاظم عباس رضوی ہے اور یہ مبینہ طور پر ایم کیو ایم کے یونٹ 178 کا کارکن ہے، شاہد حیات


ویب ڈیسک October 01, 2013
ملزم نے ابتدائی تفتیش کےدوران ایڈووکیٹ نعمت علی رندھاوا سمیت 7 افراد کے قتل کر اعتراف کرلیا ہے۔ فوٹو: اے پی پی

ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات نے کہا ہے کہ ایڈووکیٹ نعمت رندھاوا کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کا تعلق مبینہ طور پر متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات نے کہا کہ ملزم کا نام کاظم عباس رضوی اور اس کا تعلق مبینہ طور پر متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 178 سے ہے اور اسے گزری کے علاقے سے پیر کی رات گرفتار کیا گیا، ملزم نے ابتدائی تفتیش کےدوران ایڈووکیٹ نعمت رندھاوا سمیت 8 افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور اس نے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے نام بھی بتائیں ہیں جن کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کسی مخصوص سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت کو نشانہ بنانا چاہتی ہے، وزیراعظم کے دورہ کراچی کے دوران بلائے گئے اجلاس میں شہر میں موجود سیاسی جماعتوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو کہ جرائم میں ملوث ہیں، پولیس اور رینجرز کی جانب سے انہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈووکیٹ نعمت رندھاوا کا قتل فرقہ وارانہ نہیں بلکہ مکمل طور پر سیاسی تھا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق انہیں ولی بابر قتل کیس میں وکالت نامہ جمع کرانے پر ہی قتل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاررائیاں جاری ہیں اور عزیزآباد، لیاری اور قائدآباد سمیت شہر کے ہر علاقے میں بلاتفریق ٹارگٹڈ آپریشن کیے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |