کے ایس ای کی ڈی میوچلائزیشن کاعمل مکملمنیرکمال دوبارچیئرمین بورڈمنتخب

اب کراچی اسٹاک ایکس چینج بلحاظ حصص پبلک لیمیٹڈ کمپنی کے طور پر کام کرے گی۔


Business Reporter August 31, 2012
اب کراچی اسٹاک ایکس چینج بلحاظ حصص پبلک لیمیٹڈ کمپنی کے طور پر کام کرے گی۔ فوٹو اے ایف پی

ایس ای سی پی کی جانب سے ڈی میوچلائزیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد27 اگست سے کراچی اسٹاک ایکس چینج کو27 اگست کوسرٹیفیکیٹ آف ری رجسٹریشن جاری کردیا گیا ہے جسکے نتیجے میں کراچی اسٹاک ایکس چینج ایک ڈی میوچلائزڈ ادارے کے طور پر اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے گی اور ڈی میوچلائزیشن کا عمل مکمل ہونے کے بعد ملکیتی حقوق کو تجارتی حقوق سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔

اب کراچی اسٹاک ایکس چینج بلحاظ حصص پبلک لیمیٹڈ کمپنی کے طور پر کام کرے گی اور اس ادارے کا نام کراچی اسٹاک ایکس چینج لمیٹڈ ہوگا، 7مئی کو ڈی میوچلائزیشن ایکٹ کے نفاذ کے بعد کے ایس ای کا بورڈ آف ڈائریکٹرز ختم ہوگیا جس کی جگہ فرسٹ ڈائریکٹرزنے لے لی ہے، ان میں6 ایس ای سی پی کے نامزد کردہ اور 4 کے ایس ای کے ابتدائی حصص یافتگان کے نمائندے شامل ہیں، ایم ڈی ندیم نقوی بھی بورڈ کا حصہ ہیں، نئے بورڈ کا پہلا اجلاس جمعرات کو ہوا جس میں بورڈ کے ارکان نے متفقہ طور پر منیر کمال کو پھرسے کے ایس ای بورڈ کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں