کوئی دھمکی دے یا لالچ کسی کی پرواہ نہیں چیئرمین نیب

اب صرف منزل تک پہنچنا ہے اور وہ منزل یہ ہے کہ پاکستان کرپشن فری ہو، چیئرمین نیب

کیاپاکستان کے عوام کادل نہیں کرتاکہ ان کے ہاتھ میں کشکول نہ ہو، جاوید اقبال فوٹو:فائل

KARACHI:
چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ایک منزل کاتعین ہوچکاہے،اب چاہے کوئی دھمکی ہو،لالچ ہویا دھونس، کسی چیز کی کوئی پرواہ نہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کا پشاور نیب کے دورے پر بات کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ایک منزل کا تعین ہوچکا ہے، اب صرف منزل تک پہنچنا ہے اور وہ منزل یہ ہے کہ پاکستان کرپشن فری ہو، اب چاہے کوئی دھمکی ہو لالچ ہو یا دھونس کسی چیز کی کوئی پرواہ نہیں۔


جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کیا ہمارے عوام کویہ حق نہیں کہ ہمیں اچھی تعلیم ملے، ہمیں علاج کی اچھی سہولتیں میسرہوں؟ کیا پاکستان کے عوام کا دل نہیں کرتا کہ ان کے ہاتھ میں کشکول نہ ہو۔ ہمارے عوام بھی ایک خوددارملک کی طرح زندہ رہ سکیں؟، یہ درست نہیں کہ نیب بے لگام ہے اور نیب کا کوئی احتساب نہیں، نیب کا احتساب تو پہلے دن ہی شروع ہوجاتا ہے، جب ملزم کو گرفتارکرکے اسے عدالت کے سامنے ریمانڈ کے لئے پیش کرتے ہیں تو عدالت اس لئے ریمانڈ نہیں دیتی کہ نیب نے اسے پکڑا ہے عدالت دیکھتی ہے کہ بادی النظرمیں کیس بنتاہے کہ نہیں ؟ وگرنہ ریمانڈنہیں دیا جاتا۔

 
Load Next Story