پاکستان سے تعلقات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں بھارتی وزیراعظم

پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کیلئے لائن آف کنٹرول پر امن قائم ہونا ضروری ہے، بھارتی وزیراعظم کا ٹوئٹر پر پیغام


ویب ڈیسک October 01, 2013
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ نیویارک میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سےملاقات مفید رہی۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لئے لائن آف کنٹرول پر امن قائم ہونا ضروری ہے۔

امریکا سے بھارت واپسی پر بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرلکھا کہ نیویارک میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف سےملاقات مفید رہی اور پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ نواز شریف پاکستان کےجمہوری طور پهر منتخب وزیراعظم ہیں اور انہوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے تمام باتیں صحیح سمت میں کی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانےکے لئے مثبت تبادلہ خیال ہوا۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز نیو یارک میں وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھارتی ہم منصب کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں وزرائے اعظم نے تعلقات کو مثبت سمت میں آگے بڑھانےاور امن عمل کو فروغ دینے کے لئے مذاکرات پر زور دیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں