کراچی میں 3 روزہ گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی

شہر میں 22ستمبر سے 24ستمبر کے درمیان درجہ حرارت 39 ڈگری تک پہنچنے اور جزوی ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے، چیف میٹرولوجسٹ


ویب ڈیسک September 18, 2019
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا کے کم دباو کی وجہ سے ہوگی، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات نے 22 ستمبر سے 24 ستمبر کے درمیان کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3 روزہ گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی ہے اور اس دوران جزوی ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز نے بتایا ہے کہ بھارتی گجرات اورشمال مشرقی سندھ پرہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے اور اسی دباؤ کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، تاہم ہواکے کم دباؤ کے نتیجے میں جنوب مشرقی سندھ کے کچھ علاقوں میں درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ 22 سے 24ستمبر کے درمیان کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جب کہ ہوا کے کم دباؤ کے سبب کراچی میں جزوی ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |