یورو زون میں ڈھائی سال کے بعد بیروزگاری کی شرح کم ہوگئی

اعدادوشمار کے مطابق پوری یورپی یونین میں بیروزگاری کی شرح 10.9 فیصد پر برقرار رہی


AFP October 02, 2013
اعدادوشمار کے مطابق پوری یورپی یونین میں بیروزگاری کی شرح 10.9 فیصد پر برقرار رہی۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: یورو زون میں ڈھائی سال کے بعد بیروزگاری کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم اب بھی 17رکنی سنگل کرنسی ایریا میں 1 کروڑ 91 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہیں۔

یورو اسٹیٹ ایجنسی کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یورو زون میں جولائی و اگست کے دوران بیروزگاری کی شرح کم ہو کر12 فیصد رہ گئی جو جون میں 12.2 فیصد تھی، اس دوران 17رکنی ایریا میں بیروزگار افراد کی تعداد 16ہزار کی کمی سے 1 کروڑ 91 لاکھ 70 ہزار رہ گئی۔ اعدادوشمار کے مطابق پوری یورپی یونین میں بیروزگاری کی شرح 10.9 فیصد پر برقرار رہی جبکہ خطے میں 2 کروڑ 65 لاکھ افراد بیروزگار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں