مہنگائی کی شرح میں ستمبر کے دوران74 فیصد اضافہ
مالی سال 2012-13 کی پہلی سہ ماہی میں یہ شرح بالترتیب 7.95 اور 7.59 فیصد رہی تھی
ISLAMABAD:
ملک میں گزشتہ ماہ میں افراط زر میں اضافے کی شرح سال بہ سال 7.39 فیصد رہی جو اگست میں8.5فیصد رہی تھی۔
جبکہ ماہانہ بنیادوں پر قیمتوں میں 0.3 فیصدکمی ہوئی جبکہ اگست میں 1.2 فیصد اضافہ ہواتھا۔ پاکستان بیوروشماریات کی جانب سے منگل کو جاری رپورٹ کے مطابق ستمبر 2013 میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں سال بہ سال 7.9فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 1.5 فیصد کمی ہوئی جبکہ نان فوڈ انفلیشن ریٹ سال بہ سال7 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر0.6فیصد رہا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تاستمبر) کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 8.06 فیصد رہی۔
جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اشیا کی قیمتوں میں 9.14 فیصد اضافہ ہوا تھا، گزشتہ 3ماہ میں حساس قیمتوں کے اشاریے میں اوسطاً 9.55 اور ہول سیل پرائس انڈیکس میں 7.82 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مالی سال 2012-13 کی پہلی سہ ماہی میں یہ شرح بالترتیب 7.95 اور 7.59 فیصد رہی تھی۔ پی بی ایس کے مطابق ستمبر 2013 میں صارف قیمتوں کے اشاریے میں 7.39، حساس قیمتوں کے اشاریے میں 8.81 اور ہول سیل پرائس انڈیکس میں 8.65 رہا جو ستمبر 2012 میں بالترتیب 8.79، 8.02 اور 7.82 فیصد رہا تھا۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر کپڑے اور جوتے 14.9فیصد، ہاؤسنگ پانی بجلی گیس و ایندھن 6.6، ریسٹورنٹ و ہوٹل چارجز 12.04، تعلیم اخراجات8.20، صحت کے اخراجات 6.68 اور کمیونیکیشن چارجز 4.94 فیصد بڑھے۔