’یو پیسہ‘ کے ذریعے مختصر عرصے میں 31 ارب روپے کا لین دین

9 لاکھ ٹرانزیکشنز، جلد پہلا برانچ لیس بینکاری ڈیبٹ و کریڈٹ کارڈ متعارف کرائیں گے


Business Reporter October 02, 2013
یو پیسہ کی سہولت میں موبائل والٹ کھولنے کے طریقے کار کو آسان بنایا گیا ہے، ساتھ ہی یہ سہولت چارجز کے لحاظ سے بھی بہتر ہے۔ فوٹو: فائل

یو فون کی برانچ لیس بینکاری کی سہولت ''یو پیسہ'' کے ذریعے اب تک 9لاکھ سے زائد ٹرانزیکشن کیے جاچکے ہیں۔

جن کے ذریعے 3.1 ارب روپے کا لین دین عمل میں لایا گیا ہے، یوپیسہ کے تحت جلد ہی برانچ لیس بینکنگ کے پہلے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز بھی متعارف کرائے جائیں گے جنہیں اے ٹی ایم کے ساتھ پوائنٹ آف سیل پر بھی استعمال کیا جاسکے گا۔ یہ بات یوفون کے جنرل منیجر مارکیٹنگ موبائل فنانشل سروسز تیمور فیض چیمہ نے ''ایکسپریس'' سے خصوصی بات چیت میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یوفون کی یوپیسہ سہولت کو مختصر عرصے میں ہی بے حد پذیرائی حاصل ہوئی ہے، یو پیسہ کے تحت اب تک 9لاکھ 12ہزار ٹرانزیکش کیے گئے۔

جن میں 6لاکھ 1 ہزار فنانشل ٹرانزیکشن شامل ہیں، ان ٹرانزیکشن کے ذریعے مجموعی طور پر 3.1 ارب روپے کی رقم کا محفوظ اور باسہولت طریقے سے لین دین عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یوپیسہ کی سہولت ملک بھر میں 9ہزار 224 ایجنٹس کے وسیع اور موثر نیٹ ورک کے ذریعے فراہم کی جارہی ہے، صارفین اور ایجنٹ کی سہولت کے لیے ایجنٹ کی مالی استعداد کو خاطرخواہ حد تک بڑھایا گیا ہے تاکہ سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے رقوم کی قلت رکاوٹ نہ بن سکے۔



یو پیسہ کی سہولت میں موبائل والٹ کھولنے کے طریقے کار کو آسان بنایا گیا ہے، ساتھ ہی یہ سہولت چارجز کے لحاظ سے بھی بہتر ہے، مارکیٹ میں دیگر پراڈکٹس کے برعکس یوپیسہ میں ٹرانزیکشن کے لیے مخصوص مالیت کے سلیب کم رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یوفون صارفین اور ایجنٹس کی سہولت کے لیے ایک موبائل ایپلی کیشن پر بھی کام کررہی ہے جس کے ذریعے باسہولت اور محفوظ طریقے سے ٹرانزیکشن عمل میں لانے کے ساتھ اکائونٹ اوپننگ اور ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جاسکے گا، صارفین کے لیے بھی موبائل ایپلی کیشن کی تیاری جاری ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے اسمارٹ فون کے ذریعے اکائونٹ کا بیلنس چیک کرنے کے ساتھ، اکائونٹ کی ہسٹری، منی ٹرانسفر، یوٹیلٹی بل پیمنٹ کے علاوہ یولوڈ کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے، یوفون ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے لیے ای ٹکٹنگ کی سہولت بھی متعارف کرائیگی، یوپیسہ کی سہولت عطیات جمع کرنے کیلیے بھی استعمال کی جا سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں