كراچی كے معاملات پر اب حكومت بليک ميل نہيں ہوگی شرجیل میمن

وکیل نعمت علی رندھاوا كے قاتل كی گرفتاری پوليس اور رينجرز كی بڑی كاميابی ہے، شرجيل ميمن


ویب ڈیسک October 01, 2013
صوبائی وزیر اطلاعات شرجيل ميمن نے كہا كہ پوليس جس طرح كراچی ميں كارروائی كررہی ہے اس سے شہر كے برے دن جلد ختم ہونے والے ہيں۔ فوٹو: فائل

سندھ كے صوبائی وزيراطلاعات شرجيل ميمن نے كہا ہے كہ سينئر وكيل نعمت علی رندھاوا كے قاتل كی گرفتاری بڑی كاميابی ہے اور پوليس اور رينجرز اس پر مباركباد كی مستحق ہيں۔

وزيراطلاعات سندھ شرجيل ميمن نے کہا کہ پوليس اور رينجرز كو اپنا كام آزادی سے كرنے ديا جائے، كراچی كے معاملات پر اب حكومت بليک ميل نہيں ہوگی۔ منگل كو ميڈيا سے بات کرتے ہوئے شرجيل ميمن نے كہا كہ پوليس جس طرح كراچی ميں كارروائی كررہی ہے اس سے شہر كے برے دن جلد ختم ہونے والے ہيں۔انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپريشن ميں اہم كاميابياں حاصل ہوئی ہيں اور وکیل نعمت علی رندھاوا كے قاتل كی گرفتاری پوليس اور رينجرز كی بڑی كاميابی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں