تلہار میں شدید گرمی بد ترین لوڈ شیڈنگ8افراد بے ہوش

مریضوں کو مشکلات ، گھنٹوں بجلی نہ ہونے سے کاروبار ٹھپ، مزدور بے روزگار،شہریوں کا احتجاج

عوام نے بجلی اور پٹرول کی اضافی قیمتیں مسترد کردیں ۔فوٹو: فائل

تلہار اور نواح میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث8 سے زائد افراد بیہوش ہوگئے۔

مریضوں کو مشکلات ، عوام نے بجلی اور پٹرول کی اضافی قیمتیں مسترد کردیں، تفصیلات کے مطابق چند دنوں سے تلہار اور ملحقہ علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ بجلی کی غیرعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے، منگل کو گرمی کے بعد محمد حسن ملاح، ساجن ابڑو، یعقوب کھوسہ، ہاشر شیخ، مسماۃ خیران، مسماۃ صفوران سمیت 8 سے زائد افراد بے ہوش ہوگئے جن کو فوری طبی امداد کیلیے مقامی اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا۔




ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہری بلاجواز گھروں سے نہ نکلیں، دوسری جانب تلہار کی سول سوسائٹی نے پٹرولم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نواز حکومت نے 3 ماہ میں ہی عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے غربت میں مزید اضافہ ہوجائے گا جس کے باعث ملک میں جرائم بڑھ جائیں گے، انھوں نے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story