سیاسی بنیاد پر حیسکو ملازمین برطرف کرنے پر یونین کا مظاہرہ

سیاسی جماعت کے غیر قانونی کنکشن منقطع کرنے پر کارروائی کی گئی، شیر محمد نظامانی و دیگر

ہائیڈرو یونین کے زونل چیئرمین شیر محمد نظامانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔.فوٹو: فائل

جھول سب ڈویژن حیسکو کے ملازمین کو سیاسی بنیادوں پر برطرف کرنے کے خلاف ہائیڈرو یونین کے زونل چیئرمین شیر محمد نظامانی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر عظمت پٹھان، جان محمد خاصخیلی، عبدالرزاق، عبدالحق شاہ، فیاض قریشی و دیگر نے بتایا کہ حیسکو جھول سب ڈویژن کے ملازمین نے سیاسی جماعت کے غیر قانونی کنکشن منقطع کیے جس پر پی پی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کے کہنیاور وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کے حکم پر حیسکو افسران نے ملازمین کو برطرف کیا ۔




اگر غیر قانونی اور نادہندہ افراد کے کنکشن منقطع کرنا جرم ہے تو حکومت آئندہ بجلی چوروں اور عدم ادائیگی واجبات کی خود ذمے دار ہوگی، اس موع پر بجلی، پٹرول کی قیمتوں کے اضافہ پر کہاکہ حکومت نے غریبوں پر ظلم کیا، عوام دشمن فیصلے واپس لیے جائیں۔
Load Next Story