وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنانے کا امکان

کابینہ میں کچھ نئے چہروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔


ثاقب ورک September 19, 2019
کابینہ میں کچھ نئے چہروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان اپنے دورہ امریکا کے بعد جہاں متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کریں گے وہاں کابینہ میں کچھ نئے چہروں کی شمولیت کا بھی امکان ہے، مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم سمیت اتحادی جماعتوں سے ایک اور وزارت کا کیا گیا وعدہ بھی وفا کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو وزیرداخلہ بنائے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے شعبہ تعلیم میں تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا آئیڈیا بھی زیر غور ہے جس کے بعد شفقت محمود کو کوئی اور وزارت دی جا سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |