انگلش کائونٹی ہیمپشائر ٹی 20 چیمپئنز لیگ میں شاہد آفریدی کو کھلانے کی خواہشمند

چیمپئنز لیگ قوانین کے مطابق ایک کھلاڑی کو کوالیفائنگ پیریڈ کے دوران لازمی طور پر اپنی ٹیم کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا چاہیے.


Sports Desk August 31, 2012
ہیمپشائر اس ایونٹ کیلیے شاہد آفریدی کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے۔ (فوٹو : رائیٹرز)

انگلش کائونٹی ہیمپشائر ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ میں شاہد خان آفریدی کو کھلانے کی خواہاں ہے، کلب کا کہنا ہے کہ لیگ کے قوانین پاکستانی آل رائونڈر کو کھلانے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔

ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ اکتوبر میں جنوبی افریقہ میں کھیلی جائیگی، انگلش ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ایونٹ کی فاتح ہونے کی وجہ سے ہیمپشائر بھی چیمپئنز لیگ میں حصہ لے گی مگر اسے بھی پاکستانی سائیڈ سیالکوٹ اسٹالینز کی طرح پہلے کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنا ہوگا دلچسپ بات یہ ہے کہ ہیمپشائر اسی گروپ میں شامل ہے جس میں سیالکوٹ کی ٹیم موجود ہے اور ہر گروپ سے صرف ایک ہی ٹیم مین ایونٹ میں رسائی حاصل کرے گی، ہیمپشائر اس ایونٹ کیلیے شاہد آفریدی کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے۔ شاہد آفریدی نے اس سیزن میں ہیمپشائر کی جانب سے ایک بھی میچ نہیں کھیلا وہ ویزا مسائل کی وجہ سے انگلینڈ نہیں جاسکے تھے۔

چیمپئنز لیگ قوانین کے مطابق ایک کھلاڑی کو کوالیفائنگ پیریڈ کے دوران لازمی طور پر اپنی ٹیم کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا چاہیے تاہم اس میں یہ اصرار نہیں کیا گیا کہ وہ پلیئر کوئی میچ بھی کھیلا ہو، اس لیے کلب کا کہنا ہے کہ انگلش ٹی 20 ایونٹ میں ہیمپشائر کی جانب سے رجسٹرڈ ہونے کی وجہ سے آفریدی چیمپئنز لیگ کھیلنے کے اہل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں