شعیب ملک 350 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے

سفر میں ساتھ رہنے والی ٹیموں، لیگز کی فرنچائزز اور کھلاڑیوں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شعیب ملک

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز 2005 میں کیا تھا فوٹو: فائل

سابق کپتان شعیب ملک 350 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون کی قیادت کرنے والے شعیب ملک نے 350 ٹی ٹوئنٹی میچز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے، آل راؤنڈر یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔


شعیب ملک کا کہنا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں کبھی سوچا نہیں تھا کہ 350 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرپاؤں گا،اس سفر میں ساتھ رہنے والی ٹیموں، لیگز کی فرنچائزز اور کھلاڑیوں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا آغاز 2005 میں کیا تھا، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 111 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں، 2015 میں کم بیک کے بعد سے شعیب ملک کی اس فارمیٹ کی کرکٹ میں اوسط 40 سے زائد رہی ہے، آل راؤنڈر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے اور آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہاں ہیں، آل راؤنڈر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2009 کے فاتح پاکستانی اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔

 
Load Next Story