کراچی میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ایک پولیس اہلکار شہید

مقتول پولیس اہلکار کی ایک ماہ بعد شادی تھی


Numainda Express September 19, 2019
مقتول پولیس اہلکار کی ایک ماہ بعد شادی تھی فوٹو:فائل

ناظم آباد نمبر تین عید گاہ گراؤنڈ کے قریب پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس اہلکار گشت پر مامور تھے کہ ان کا سامنا دو موٹرسائیکلوں پر سوار تین ڈاکوؤں سے ہوا جو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل چلانے والا پولیس کانسٹیبل سینے میں گولی لگنے سے نیچے گر پڑا جبکہ اس کے ساتھی اہلکار نے ملزمان پر سرکاری اسلحہ سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کا تیسرا ساتھی موٹرسائیکل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Police consteble killed in Karachi nazimabd eid gah

پولیس اہلکار کی شناخت 26 سالہ سید ذیشان کے نام سے ہوئی جبکہ مارے جانے والے ڈاکوؤں کی شناخت باسط اور حبیب ولد ہیبت خان کے نام سے کی گئی جن کا آبائی تعلق بلوچستان کے علاقے خضدار سے ہے۔

مقتول پولیس اہلکار ناظم آباد کا رہائشی اور تین بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔ اس کا نکاح ہوچکا تھا اور ایک ماہ بعد اپنی اہلیہ کو رخصت کر کے گھر لانا تھا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوؤں کا 6 رکنی گروہ ہے جو 125 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ گروہ بیشتر وارداتیں ڈسٹرکٹ سینٹرل میں کرتا ہے جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی ان کی وارداتوں کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں