سیلفی کی اگلی نسل ’سلوفی‘ پر اجارہ داری کےلیے ’ایپل‘ کی تیاری
سیلفی کی یہ نئی قسم جدید ترین موبائل فون کیمرا ٹیکنالوجی کی بدولت ہی ممکن ہوسکی ہے
KARACHI:
ایپل کارپوریشن نے اپنی پیش کردہ 'سلوفی' کے قانونی حقوق حاصل کرنے کےلیے امریکی پیٹنٹ آفس میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ نام 'سلوفی' ایپل کارپوریشن کا ایجاد کردہ ہے، جس کے استعمال کا قانونی حق بھی صرف اسی کو تفویض کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایپ ڈیویلپرز اور فون بنانے والے ادارے اسے اپنی مصنوعات کے ناموں میں استعمال نہ کرسکیں۔
واضح رہے کہ پچھلے ہفتے 'ایپل آئی فون 11' اور 'آئی فون 11 پرو' کے ساتھ ساتھ 'سلوموشن سیلفی' یا 'سلوفی' کا چرچا بھی خوب رہا، جو ان نئے اسمارٹ فونز میں تازہ ترین کیمرا فیچر کے طور پر پیش کی گئی ہے۔
'سلوفی' (Slofie) کو ممکن بنانے کےلیے جدید ترین آئی فونز میں اگلے کیمرے کو اس قابل بنایا گیا ہے کہ وہ 120 فریم فی سیکنڈ کی رفتار سے تصویریں کھینچ سکتا ہے؛ اور صرف چند سیکنڈ میں کھینچی گئی سیکڑوں تصاویر میں سے چند درجن کو خودکار انداز سے ترتیب دے کر ایک سلوموشن سیلفی ویڈیو میں تبدیل کرسکتا ہے۔ یہی وہ چیز ہے جسے ایپل کارپوریشن نے ''سلوفی'' کا نام دیا ہے۔
https://youtu.be/NLnV6RhlKzs
فی الحال ایپل کارپوریشن کی درخواست امریکی پیٹنٹ آفس میں دائر ہے جس پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔ اس درخواست پر ایک اعتراض یہ بھی بنتا ہے کہ اگرچہ سلوموشن سیلفی یا ''سلوفی'' کی ایجاد کا سہرا ایپل کارپوریشن کے سر ہے لیکن یہ کسی پروڈکٹ کا نہیں بلکہ سیلفی کے ایک نئے انداز کا نام ہے جو اسمارٹ فون کیمروں میں جدت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
لہذا اسے صرف ایپل کارپوریشن کی مصنوعات سے مخصوص کرنا، ٹیکنالوجی انڈسٹری میں صحت مند مقابلے کی حوصلہ شکنی کرنے اور ایک کمپنی کو اجارہ داری کا راستہ فراہم کرنے کے مترادف ہے۔