آئی سی سی ایوارڈ سے باہرہونا سعید اجمل کیساتھ ناانصافی ہے سابق کرکٹرز
معین خان نے کہا کہ مجھے یہ کافی صدمہ ہوا ہے، سعید ورلڈ کلاس بولر اور گذشتہ دو سال میں انکی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔
لیگ اسپنر سعید اجمل کو آئی سی سی ایوارڈز کی تینوں کیٹیگریز میں نظر انداز کرنے پر چیف سلیکٹر اقبال قاسم، سابق کپتان معین خان اور سابق آف اسپنر توصیف احمد نے مایوسی ظاہر کرتے ہوئے اسے مایہ ناز بولر کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔
چیف سلیکٹر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعید اجمل تینوں ٹاپ کیٹیگریز آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر ، ٹیسٹ کرکٹر اور ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہوئے تھے تاہم تینوں کیٹگریز سے انھیں باہر کرنا حیران کن ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ ورلڈ کلاس بولر ہیں، انھیں کسی ایک کیٹیگری میں شامل کرنا چاہیے تھا۔ معین خان نے کہا کہ مجھے یہ کافی صدمہ ہوا ہے، سعید ورلڈ کلاس بولر اور گذشتہ دو سال میں انکی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔
سابق اسپنر توصیف احمد نے نمائندہ ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سعید اجمل کے رینکنگ میں پوائنٹس کم تھے جس کی وجہ سے انھیں سلیکٹ نہیں کیا گیا مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ سعید اجمل عالمی شہرت یافتہ بولر اور انھیں کسی ایک کیٹیگری میں آنا چاہیے تھا۔