سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے نیب ترمیمی بل منظور کرلیا

نیب ترمیمی بل پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے پیش کیا


ویب ڈیسک September 19, 2019
نیب ترمیمی بل پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے پیش کیا فوٹو:فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے قومی احتساب بیورو(نیب) قوانین میں ترمیم کا بل منظور کرلیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چیئرمین جاوید عباسی کی زیر صدارت ہوا تو فاروق ایچ نائیک نے نیب ترمیمی بل پیش کیا اور سب ارکان نے بل کی حمایت کی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر سب ارکان نیب ترمیمی بل پر متفق ہیں تو کمیٹی اسے منظور کرتی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کسی ایک شخص کے فائدہ یا نقصان کے لیے قانون نہیں ہونا چاہیے، نیب کے مقدمات کے ذریعہ میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، ریفرنس دائر ہونے تک نیب افسران کسی انکوائری کو پبلک نہیں کرینگے۔

سیکرٹری وزارت قانون نے کہا کہ حکومت بھی نیب قانون میں ترامیم کا بل لارہی ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ حکومت کا بل کمیٹی کے سامنے نہیں آیا، جب آئے گا تو دیکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں