مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری والا کام کیا تو گرفتار کرینگے وزیرداخلہ

پورا یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد لانگ مارچ نہیں کرینگے، اعجاز شاہ


ویب ڈیسک September 19, 2019
پورا یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد لانگ مارچ نہیں کرینگے، اعجاز شاہ فوٹو:فائل

وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ اگر جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ اور دھرنے کے دوران گرفتاری والا کام کیا تو انہیں گرفتار کریں گے۔

کوئٹہ میں وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آباد لانگ مارچ نہیں کرینگے، اگر وہ احتجاج کرنے آرہے ہیں تو احتجاج کریں کوئی انہیں گرفتار نہیں کریگا، لیکن اگر انہوں نے گرفتاری والا کام کیا تو گرفتار کرینگے، تاہم مجھے پورایقین ہے کہ مولانادھرنانہیں دیں گے۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ بھارت سے بات چیت کرنے کے تمام راستے اپنا لئے مگر کچھ فائدہ نہیں ہوا، بلوچستان میں ناراضگی کی کوئی بات نہیں، بھارت یہاں دہشتگردی کرتا ہے اور کرتا رہے گا، کسی دشمن ملک میں دہشتگردی کرنے کیلئے دشمن ملک لازمی نہیں اپنے بندے بھیجے۔

اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی تو ہے اس میں کوئی شک نہیں، وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ عوام کیلئے کام کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں