عالمی 6 ریڈ اینڈ ٹیم اسنوکر ایونٹ پاکستان نے انگلینڈ کو 41 سے شکست دیدی

انفرادی ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے اپنے دونوں میچز جیت لیے


Sports Reporter October 02, 2013
محمد سجاد نے بھی اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔فوٹو: فائل

پاکستان نے آئی بی ایس ایف عالمی6ریڈ اینڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں انگلینڈکو 4-1 سے شکست دیدی۔

انفرادی ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے اپنے دونوں میچز جیت لیے، محمد سجاد نے بھی اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلی، موصولہ اطلاعات کے مطابق آئر لینڈ کے شہر کارلو میں پاکستان نے اپنے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کو5 فریمز کے میچ میں کسی دقت کے بغیر زیر کیا ، کامیاب ٹیم نے ابتدائی چاروں فریمز میں اپنی برتری ثابت کی تاہم آخری میں ناکامی ہوئی،انفرادی مقابلوں میں محمد آصف نے اپنے دوسرے میچ میں روس کے میکسم شیکاوپا کو4-1 سے ہرا دیا، قبل ازیںانھوں نے اپنے پہلے میچ میں پولینڈ کے پیٹریاک ماوسسکی کو4-1 سے مات دی، پاکستانی ٹیم کے دوسرے کھلاڑی محمد سجاد نے بیلجیئم کے ماریو کو4-0 سے ہرایا، دوسرے رائونڈ میں ان کا مقابلہ فرانس کے احمد بنارسی سے ہوگا، محمد آصف اپنے تیسرے میچ میں آئرلینڈ کے جیوتھن سے صف آرا ہوں گے، پاکستان اپنا دوسرا میچ آئر لینڈ6 کے خلاف کھیلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں