جگن کاظم نے سرکاری چینل سے کنارہ کشی اختیار کر لی

اداکارہ گزشتہ آٹھ سال سے پی ٹی وی پر ’آنیسٹلی اسپیکنگ ود جگن کاظم‘ کے نام سے مارننگ شو کر رہی تھیں


ویب ڈیسک September 19, 2019
اداکارہ گزشتہ آٹھ سال سے پی ٹی وی پر ’ہانیسٹلی اسپیکنگ ود جگن کاظم‘ کے نام سے مارننگ شو کر رہی تھیں (فوٹو: فائل)

ٹیلی ویژن میزبان و اداکارہ جگن کاظم نے پاکستان ٹیلی ویژن سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور ساتھ اس کی وجہ بھی بتادی۔

جگن کاظم گزشتہ 8 سال سے پی ٹی وی سے وابستہ تھیں جہاں وہ آنیسٹلی اسپیکنگ ود جگن کاظم (Honestly Speaking With Juggun Kazim) کے نام سے شو کر رہی تھیں، وہ کچھ عرصے سے اسکرین سے غائب تھیں اور اداکارہ کی اسکرین پر عدم موجودگی پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جارہی تھیں تاہم اب جگن نے سامنے آکر نہ صرف تمام تر افواہوں کی تردید کی بلکہ چینل چھوڑنے کی بھی وجہ بتا دی۔

جگن کاظم نے ٹویٹر پر اپنی ایک ویڈیو کے ذریعے پی ٹی وی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب کے چینل پر تو آپ لوگوں سے ملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن یہ ویڈیو اُن لوگوں کے لیے جو بار بار پوچھ رہے ہیں کہ پی ٹی وی پر نشر ہونے والے شو سے میں کیوں غائب ہوں اور چینل ریپیٹ پر کیوں چل رہا ہے؟۔



جگن نے یہ بھی کہا کہ میں سب لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ میں پی ٹی وی سے استعفی دے چکی ہوں اور اس وقت ایک نیوز چینل سے وابستہ ہو گئی ہوں۔ درحقیقت معمول کی زندگی اچھی ہوتی ہے اور اگر ہم زندگی میں ہر کام وقت کے ساتھ اور پابندی سے کریں تو اچھا ہوتا ہے لیکن جب آپ آٹھ سال سے ایک ہی جگہ پر ایک ہی کام اور ایک ہی پوزیشن پر کرتے ہیں تو پھر وہ کام بوریت برپا کر دیتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں