بلدیہ عظمیٰ ورکس ڈپارٹمنٹ میں روڈ کٹنگ کے نام پر کرپشن کا انکشاف

روڈ کٹنگ پر جیل چورنگی کے اطراف میں نجی ادارے کو ایک کروڑ 60لاکھ کے بجائے صرف60ہزارکا چالان جاری کردیا گیا


Staff Reporter October 02, 2013
رقم ادارے کو ملنے کے بجائے کرپٹ افسران کی جیبوں میں منتقل ہورہی ہے۔ فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کے ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ میں روڈ کٹنگ کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ رقم ادارے کو ملنے کے بجائے کرپٹ افسران کی جیبوں میں منتقل ہورہی ہے، اس بات کا انکشاف ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ کے انسپکشن اینڈ کوالٹی کنٹرول کی طرف سے لکھے جانے والے خط میں کیا گیا، خط کے متن کے مطابق جیل چورنگی کے اطراف میں نجی ادارے کو روڈ کٹنگ کے نام پر صرف60ہزار روپے کا چالان جاری کردیا گیا جبکہ جب اس علاقے کا تکنیکی سروے کیا گیا تو یہ صورتحال سامنے آئی ہے کہ اس مد میں ایک کروڑ 60لاکھ روپے وصول کیے جانے تھے۔



تاہم متعلقہ افسران نے صرف 60ہزار روپے وصول کیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے میں بلدیہ عظمیٰ کے متعلقہ شعبے کے افسران کو صرف چند لاکھ روپے ملے ہوںگے تاہم ان کرپٹ افسران نے چند لاکھ روپے کی خاطر بلدیہ عظمیٰ کو ایک کروڑ60لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا، بلدیہ عظمیٰ کے ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ میں اس نوعیت کی لاتعداد مثالیں ہیں جس سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ روڈ کٹنگ بلدیہ عظمیٰ کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ بن سکتا ہے،کیونکہ روڈ کٹنگ کے معاملات میں بے قاعدگیوں اور بے ضابطگیوں کا عنصر بڑھ گیا ہے سارے معاملے کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اس کوشش میں شہر کی سڑکوں کو کھود دیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں