بینک ڈکیتیوں اور اہدافی قتل میں ملوث6ملزم گرفتار
ملزم آصف کا لیاقت آبادمیں 3سگے بھائیوں سمیت متعدد افرادکے قتل کا انکشاف
پولیس نے بینک ڈکیتیوں اور پولیس اہلکاروں سمیت درجنوں افراد کی اہدافی قتل کی وراداتوں میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔
ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ، ملزمان میں پیر کو پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں بینک ڈکیتی کے دوران گارڈ کو ہلاک کرنے والے ملزمان کے گروہ کا سرغنہ بھی شامل ہے ، یہ بات ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ نے پریس کانفرنس می بتایا کہ پیر کو پی ای سی ایچ ایس میں بینک کے سیکیورٹی گارڈ کو ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے تھے 2 ڈاکو فائرنگ کے تبادلے کے بعد مارے گئے تھے ، انھوں نے کہا کہ پولیس نے بلوچ پاڑہ میں آپریشن کرکے گروہ کے سرغنہ آصف مرزا ، اس کے ساتھی غلام عباس عرف تقدس عرف پیپے ، حفیظ عرف ڈبا اور پرکاش عرف کمانڈو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم آصف نے فیروزآباد میں متعدد بینک ڈکیتیوں کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔
ملزمان کی شناخت سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے کی گئی تھی ، ملزم نے لیاقت آباد کے علاقے میں 3 سگے بھائیوں سمیت متعدد افراد کے قتل کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ، منیر شیخ نے مزید بتایا کہ پی آئی بی کالونی پولیس نے ایک ملزم عمران عرف ڈیکوریشن والا گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ، ملزم پرانی سبزی منڈی کے قریب کیش وین لوٹنے کے دوران گارڈ کو ہلاک کرنے اور پی آئی بی کالونی میں پولیس موبائل پر حملے میں بھی ملوث تھا جس میں 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔
ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ نے مزید بتایا کہ شارع فیصل پولیس نے بھی ایک ملزم ریاض کو گرفتار جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ، ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے کھوکھراپار میں پولیس کانسٹیبل کو قتل کیا تھا ، ایک سوال کے جواب میں منیر شیخ کا کہنا تھا کہ بینکوں کی حفاظت کے سلسلے میں ایس او پی کی خلاف ورزی پر اسٹیٹ بینک کو آگاہ کیا جاتا ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ پولیس سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جارہا ہے اور 139 پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی جاری ہے ، شہر میں جاری آپریشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ شہریوں میں تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے ، علاوہ ازیں ایسٹ زون پولیس نے ایک ہفتے کے دوران بعد 19 ملزمان، چھاپہ مار کارروائیوں میں 67 ملزمان کو گرفتارکیا ہے۔