پاکستان کےچودہ سرکاری ادارے نادہندہ ثابت ہو گئے

زرعی ترقیاتی بنک نو ارب روپے، صنعتی ترقیاتی بنک ساڑھے سات ارب کے قرضدار ہیں

آڈٹ حکام نے چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن کو بتایا ہے کہ سرکاری اداروں نے حکومتی گارنٹی پربتیس ارب ترپن کروڑ روپے کے غیر ملکی قرضے حاصل کر رکھے ہیں. فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ غیر ملکی قرضے حاصل کرنے والے پاکستان کے چودہ سرکاری ادارے نادہندہ ہو گئے ہیں۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈٹ حکام نے چیئرمین پی اے سی ندیم افضل چن کو بتایا ہے کہ سرکاری اداروں نے حکومتی گارنٹی پربتیس ارب ترپن کروڑ روپے کے غیر ملکی قرضے حاصل کر رکھے ہیں۔


زرعی ترقیاتی بنک نو ارب روپے، صنعتی ترقیاتی بنک ساڑھے سات ارب، این ایچ اے چھ ارب، واپڈا تین اعشاریہ تین ارب،این ایل سی دو اعشاریہ دو ارب اور سی ڈی اے ڈیڑھ ارب روپے کے ڈیفالٹر ہیں۔


ایڈیشنل سیکرٹری کے مطابق وزیراعظم کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
Load Next Story