مودی پھنس گیا ہے اسے بھاگنے نہیں دیں گے شیخ رشید

کرفیو اٹھنے کے بعد بھارت پاکستان پر الزام لگائے گے کہ پاکستان سے لوگ آئے ہیں

کرفیو اٹھنے کے بعد بھارت پاکستان پر الزام لگائے گے کہ پاکستان سے لوگ آئے ہیں (فوٹو: فائل)

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہمیں بارڈر کراس کرنے کی ضرورت نہیں، کشمیر سے کرفیو اٹھنے کے بعد بھارت پاکستان پر الزام لگائے گے کہ پاکستان سے لوگ آئے ہیں، مودی پھنس گیا ہے اسے بھاگنے نہیں دیں گے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی 27 ستمبر کو اقوام متحدہ میں تقریر اہم ہے کیونکہ اسی روز دو تین گھنٹے کے فرق سے مودی بھی تقریر کرے گا، عمران خان کشمیر کے مسئلے کو خود دیکھ رہے ہیں، مودی پھنس گیا ہے اسے بھاگنے ہے نہیں دیں گے۔


شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہمیں باڈر کراس کرنے کی ضرورت نہیں مقبوضہ کشمیر سے کرفیو اٹھنے کے بعد بھارت پاکستان پر الزام لگائے گے کہ پاکستان سے لوگ آئے ہیں جبکہ کشمیر کی تحریک کشمیری مجاہدین کی تحریک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گروپ 21 کے تمام آفیسرز کی ایک روز ہی ترقیاں ہوئیں، ریلوے میں تعینات ہونے والے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز احمد قابل اور محنتی ہیں، ایم ایل ون عمران خان کی حکومت میں ہی بننے گا جس کے لیے وزیراعظم نے پلاننگ ڈویژن کو ہدایات کردی ہیں۔
Load Next Story