جنگ بندی میں حکومت پہل کرے تحریک طالبان پاکستان

علما کی اپیل کا خیرمقدم، متفقہ فیصلہ ہے مذاکرات کو آگے بڑھنا چاہیے، دفتر کی ضرورت نہیں، تحریک طالبان پاکستان

مذاکرات اہم موڑ پر ہیں، بیانات سے نقصان ہوسکتا ہے، ترجمان 5اکتوبر تک بیان نہیں دے سکتا فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے علما کی طرف سے جنگ بندی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جنگ بندی میں پہل کرے تو ہم بھی جنگ بندی کر دیں گے۔

طالبان شوری نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اے پی سی کے فیصلوں کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھنا چاہیے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے نامعلوم مقام سے اپنے جاری ہونیوالے بیان میں کہا کہ ہم علماء کی طرف سے جنگ بندی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہیں،عمران خان کی تجویز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں دفتر کھولنے کی ضرورت نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت جنگ بندی میں پہل کرے تو ہم بھی جنگ بند کر دیں گے۔




انکا کہنا تھاکہ علماء کی مشاورت سے مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے۔ ادھر ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک سینئرطالبان کمانڈر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات کیلیے بات چیت سنجیدہ موڑ پر ہے،اس موقع پر بیان بازی سے اسے نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کمانڈر نے کہا کہ طالبان ترجمان 5 اکتوبر تک کوئی بیان نہیں دے سکتا، اسکے تمام رابطہ نمبر بند کر دیے گئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story