شعیب ملک کو پاستا پسند امام الحق ڈائیٹ کا خاص خیال رکھتے ہیں ایگزیکٹیو شیف

غیرملکی کوچز کیلیے ان کی فرمائش پر بھی مخصوص کھانے تیار کیے جاتے ہیں، کاظم حسین

غیرملکی کوچز کیلیے ان کی فرمائش پر بھی مخصوص کھانے تیار کیے جاتے ہیں، کاظم حسین ۔ فوٹو: فائل

ایگزیکٹیو شیف پی سی بی کاظم حسین نے کرکٹرز کے پسندیدہ کھانوں کا بتا دیا۔

کاظم حسین کا کہنا ہے کہ سابق کپتان شعیب ملک کوپاستا بہت پسند ہے، وہ این سی اے میں تیار پکوان کے معترف ہیں، دراز قد محمد عرفان خوش خوراک، امام الحق اپنی ڈائیٹ کا خاص خیال رکھتے ہیں۔


انھوں نے کہا کہ میں انتخاب عالم، وسیم باری، سرفراز نواز اور راشد لطیف سمیت کئی نامور کرکٹرز کو کھانا کھلا چکا ہوں۔ خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کواپنے ہاتھ سے تیارپکوان پیش کروں۔

کاظم حسین نے بتایا کہ غیرملکی کوچز کیلیے ان کی فرمائش پر بھی مخصوص کھانے تیار کیے جاتے ہیں، خوراک کی تیاری میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس سمیت دیگر ضروری اجزاء کی خاص مقدار کو پیش نظر رکھتے ہیں۔
Load Next Story