نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس کے تقررکی سمری تیار

نیول چیف آصف سندھیلہ،ایئرچیف طاہررفیق ،جنرل ہارون اسلم کے نام شامل


Numainda Express October 02, 2013
نوازشریف4روزمیں اعلان کرینگے،وزیراعظم ہاؤس کااظہارلاعلمی،وزیراطلاعات خاموش ۔فوٹو : فائل

معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت دفاع نے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلیے سمری تیارکرلی جوکسی بھی وقت وزیراعظم کوبھجوادی جائیگی ۔

ذرائع کے مطابق سمری تینوں مسلح فورسزکے چیفس کے مجوزہ ناموں پر مشتمل ہے جن میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ، فضائیہ کے سربراہ طاہررفیق بٹ اورپاک فوج کے سینئرترین لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم شامل ہیں۔



ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نئے چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی آئندہ تین سے چار روز میں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویزکیانی کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق سیاسی وعسکری حلقوں میں چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں جبکہ وزیراعظم نے اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔



ذرائع کے مطابق سیاسی مبصرین کاخیال ہے کہ خطے کی جیو اسٹرٹیجک صورتحال کے باعث جنرل کیانی کی مدت میں مزیدتوسیع سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تسلسل قائم کیا جا سکتا ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنے سیاسی رفقاء کوفوج سمیت دیگراداروں میں سینارٹی اورمیرٹ کی بینادپر تعیناتوں کی یقین دہانی کرارکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں