چند ہزار طالبان پاکستان کو فتح نہیں کرسکتے‘ عمران خان

اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں نے وفاقی حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈ یٹ دیا ہے

پہلی تر جیح مذاکرات آخری آپشن طاقت کا استعمال ہونا چاہیے‘ مشرف نے بیڑہ غرق کیا، انٹرویو۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ چند ہزار طالبان پاکستان کو کسی بھی صورت فتح نہیں کر سکتے۔

پہلی تر جیح مذاکرات ہی ہونی چاہیے اور آخری آپشن طاقت کا استعمال ہو نا چاہیے' طالبان سے مذاکرت کیلئے وزیر ستان میں دفتر بنانا چاہیے، نجی ٹی وی سے انٹرویو میں عمران خان نے کہا اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں نے وفاقی حکومت کو طالبان سے مذاکرات کا مینڈ یٹ دیا ہے اور مذاکرات میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہو نی چاہیے، انہوں نے کہا قبائلی علاقوں کے لوگ ایف سی آر کے نظام کا خاتمہ اور بلدیاتی نظام چاہتے ہیں۔




انھوں نے کہا قائداعظم محمد علی جناح نے بھی وہاں سے جب فوج واپس بلائی تو اس کے بعد کبھی وہاں معاملات خراب نہیں ہوئے، انہوں نے کہا آئین کو تسلیم کر نیوالوں سے ہی مذاکرات ہو سکتے ہیں، جن طالبان آئین اور پارلیمنٹ کو تسلیم نہ کیا تو انکے خلاف آپریشن ہو گا، مگر مجھے امید ہے مذاکرات کا میاب ہو نگے۔
Load Next Story