مذہبی اور دھرنا سیاست کے باعث پی پی کی فضل الرحمن سے دوری
پی پی پی اسلام آباد پر چڑھائی کر کے حکومت گرانے کی کوششوں کا حصہ نہیں بنے گی
کیا وجہ ہے کہ ملک کی بڑی اپوزیشن جماعتیں خصوصاً پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ تمام تر مخاصمت کے باوجود مولانا فضل الرحمن کے اسلام آباد کی طرف مارچ کا ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں؟
اپوزیشن لیڈر سے زیادہ متحرک نظر آنے والے بلاول بھٹو زرداری خاص طور پر خود کو فضل الرحمن کے مارچ سے کیوں دور رکھ رہے ہیں؟ یہ مارچ بلاول کے پاس عمران خان کی حکومت سے چھٹکارے کا موقع بھی ہو سکتا ہے اور کیسز کے اس بھنور سے بھی جس میں پیپلزپارٹی کی قیادت پھنسی ہوئی ہے اس کے باجود پیپلزپارٹی کیوں مولانا کا ساتھ نہیں دیگی؟
پیپلزپارٹی کے حلقوں کے مطابق اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ پہلی وجہ اسلام آباد مارچ میں مولانا فضل الرحمن کا مذہب کارڈ کا استعمال ہے جس کی پیپلزپارٹی کے اندر خاصی مخالفت ہے۔