سعودی عرب مقبوضہ کشمیر کی صورت حال میں بہتری کے لیے متحرک

سفارتی نقطہ نظر سے اس کوشش کا مقصد پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرانا بتایا جاتا ہے۔

سفارتی نقطہ نظر سے اس کوشش کا مقصد پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرانا بتایا جاتا ہے۔فوٹو : فائل

LONDON:
سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل خصوصاً مقبوصہ کشمیر میں معمولات زندگی کی بحالی کیلیے مزید تیزی لائے گا۔


سعودی قیادت نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ سعودی عرب مسئلہ کشمیر کے حل خصوصاً مقبوصہ کشمیر میں معمولات زندگی کی بحالی کیلیے اپنے سفارتی ذرائع اور رابطہ کاری کے استعمال میں مزید تیزی لائے گا۔ اس حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔

سفارتی نقطہ نظر سے اس کوشش کا مقصد پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرانا بتایا جاتا ہے، یہ پیغام سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیا گیا ہے۔
Load Next Story