لیاری گینگ کی رینجرز پر ایل ایم جی سے فائرنگ بمشکل جان بچائیشہر بھر سے401افراد گرفتار

پولیس کارروائی میں بھتہ خور،ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے ،پٹیل پاڑا،گل پلازہ،بوہراپیر،نیوکراچی ودیگرعلاقوں میں رینجرزکے چھاپے


Staff Reporter October 02, 2013
کراچی :لانڈھی میں سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے کے دوران حراست میں لیے جانیوالے ملزمان اور برآمد ہونے والا اسلحہ ۔ فوٹو : ایکسپریس

شہر میں پولیس اور رینجرز نے چھاپوں اورٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 401 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیاگیا، لیاری میں گینگ وارملزمان کی لائٹ مشین گن سمیت دیگرآتشی اسلحے سے فائرنگ کے باعث رینجرزکوپسپا ہونا پڑگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے شہرکے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران 42ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 10پستول،ایک رپیٹر،موبائل ،2مسروقہ موٹرسائیکلیں اورایک مسروقہ کار برآمدکرلی ،ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ کے مطابق گرفتارملزمان میں16مفرورواشتہاری اور2مشکوک ملزمان شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ویسٹ زون پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں89ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے2سیون ایم ایم رائفلیں،2رپیٹر،8پستول،ایک موٹرسائیکل،بونڈ کی پرچیاں اور منشیات برآمدکر لی گئیں،ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق گرفتارملزمان میں بلال کالونی تھانے کی حدودسے گرفتارایک ٹارگٹ کلر اورتیموریہ تھانے کی حدودسے گرفتار بھتہ خوربھی شامل ہے،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سائوتھ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں40 ملزمان کوگرفتار کرکے3پستول،مسروقہ ایک کار اورمنشیات برآمدکر لی ہے۔ایس ایس پی سائوتھ منی شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر ، 3جعلی پولیس اہلکار اور 5مشکوک ملزمان شامل ہیں۔گارڈن پولیس مفرور اسٹریٹ کرمنل فاروق بلوچ کو ٹی ٹی پستول اور رائونڈ برآمدکرلیے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران177ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے33 مختلف اقسام کے ہتھیار اور 2 دستی بم برآمد کر لیے گئے، 24گھنٹوں کے دوران 109چھاپے مارے گئے اس دوران 8مقابلے بھی ہوئے۔



رینجرز نے پی این ٹی کالونی ،بخشن گوٹھ ، پیٹل پاڑا ، گل پلازہ،ہریانہ کالونی،بوہراپیر،گبول پارک،افشانی گلی، ماڈل کالونی،جمالی گوٹھ،یوسف گوٹھ،فرینچ بیچ،ہاکس بے لانڈھی مل ایریا،سیکٹر فائیوسی نیوکراچی،فرنٹیئر کالونی ، بلدیہ ٹائون نمبر4، گل پلازہ ، ڈیفنس کھڈامارکیٹ،بلوچ کالونی اورعزیز آبادمیں اسنیپ چیکنگ اور ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران37جرائم پیشہ عناصرکوحراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حراست میں لیے جانے والے لیاری گینگ وار،سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان بھی شامل ہیں جن سے بھاری اسلحہ برآمد کیاگیاہے۔

ادھرذرائع نے بتایاہے کہ کلاکوٹ تھانے کی حدودلیاری افشانی گلی میں پیرکی صبح ٹارگٹڈآپریشن کیلیے آنے والی رینجرزکی نفری پرگبول پارک کے قریب گینگ وارملزمان نے فائرنگ کردی جس سے علاقہ گونج اٹھا، فائرنگ کی شدیدتھی کہ رینجرزاہلکاروںکوسنبھلنے کاموقع تک نہ ملا،رینجرزاہلکار فائرنگ کرتے ہوئے پیچھے ہٹتے گئے اور بمشکل وہاں سے جان بچا کرنکل پائے۔

رینجرزنے لیاری افشانی گلی میں ٹارگٹڈآپریشن کی منصوبہ بندی کی تھی اور پیر کی صبح10بجے موٹرسائیکلوں اور4موبائلوں پرسوار اہلکار جیسے ہی گبول پارک پہنچے توافشانی گلی اور اس سے متصل گلیوں سے لیاری گینگ وار کے نعیم لاہوتی ،ملا نثار ، شاہد مکس پتی عرف ملا ، باسط موت جاوید پولیس والے کا بیٹا صدام اوران کے دیگر ساتھیوں نے حملہ کر دیا،ملزمان نے لائٹ مشین گن سمیت تمام آتشی اسلحہ کا کھلے عام استعمال کیاجواب میں رینجرز نے بھی لائٹ مشین گن اور سب مشین گنوں سے فائرنگ کی،ناکامی کے بعد رینجرز کی نفری کچھ وقفے کے بعددوبارہ سنگو لائن میں پہنچ گئی اوروہاں کامحاصرہ کر کے گھرگھرتلاشی لی اس دوران رینجرز کالعدم لیاری امن کمیٹی کے میڈیا سیل کے سامنے بنے عذیرجان بلوچ کے3منزلہ گھرمیں داخل ہو گئی تاہم عذیربلوچ خفیہ راستوں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

رینجرز نے پورے گھر کی تلاشی لی تاہم وہاں سے کسی قسم کی غیر قانونی چیزنہیں ملی،آپریشن کے دوران گینگ وارکے ملزم تاج محمدعرف تاجوکے6ساتھیوںکوحراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں