وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

عمرے کے دوران وزیر اعظم اور ان کے وفد کے لئے کعبہ شریف کا دروازہ بھی کھولا گیا


ویب ڈیسک September 20, 2019
عمرے کے دوران وزیر اعظم اور ان کے وفد کے لئے کعبہ شریف کا دروازہ بھی کھولا گیا فوٹوفائل

وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ اس موقع پر وزیر اعظم اور ان کے وفد کے لیے کعبہ شریف کا دروازہ بھی کھولا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز دورہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں