اسلام آباد کھلونا نما طیاروں سے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جانا تھا

ریموٹ کنٹرول فائبر طیاروں سے ایئر و نیول ہیڈکوارٹرز پر حملہ کرنا چاہتے تھے، گرفتار ملزم کا انکشاف


INP October 02, 2013
ملزمان نے ایئرہیڈکوارٹرز،نیول ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگراہم تنصیبات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔فوٹو:فائل

اسلام آباد کے علاقہ ترنول سے کھلونا نما فائبر طیاروں اوربارودسمیت گرفتارکیے گئے ملزمان نے انکشاف کیاہے کہ وہ بارودسے بھرے ریمورٹ کنٹرول فائبرطیاروں کے ذریعے ایئرہیڈکوارٹرز،نیول ہیڈ کوارٹرز سمیت کئی دیگراہم فوجی اوردیگرتنصیبات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے،چارریموٹ کنٹرول طیارے مفرورملزم ارتیازگیلانی کے گھرسے برآمدہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ترنول بارودبرآمدگی کیس میں تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیاہے کہ انھوں نے بارودسے بھرے ریموٹ کنٹرول فائبرطیاروں کے ذریعے ایئرہیڈکوارٹرز،نیول ہیڈ کوارٹرز سمیت دیگراہم تنصیبات کونشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔



ملزمان نے دامن کوہ پرریموٹ کنٹرول طیارے کی سوفٹ ٹیسٹنگ بھی کی جبکہ منصوبے کے مطابق ملزم نے بارودسے بھرے ریموٹ کنٹرول فائبرطیارے مارگلہ کی پہاریوں سے اڑانے تھے۔ ریموٹ کنٹرول طیارے 5 کلو گرام تک بارود لے جانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔ملزم ارتیاز گیلانی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کاسابق لیکچرر بھی رہ چکاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں