بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کے لیے7 دسمبر کی تاریخ مقرر


Numainda Express October 02, 2013
بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کیلئے فوج اور ایف سی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔فوٹو: فائل

بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ 7 دسمبر مقرر کر دی گئی۔

منگل کو چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری بلدیات بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کے 29 اضلاع میں نئی حلقہ بنیدوں کا کام مکمل کرلیا گیا ہے اور تین اضلاع کوئٹہ ، خضدار ، اور پیشن میں ابھی کام جاری ہے ۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ 7 دستمبر مقرر کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں امن وامان کیلئے فوج اور ایف سی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں