وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک 5 زخمی

کسی بھی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی، پولیس


ویب ڈیسک September 20, 2019
فائرنگ وائٹ ہاؤس کے قریب کولمبیا روڈ پرکی گئی: فوٹو: ٹوئٹر

امریکی دارالحکومت میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدارتی دفتر وائٹ ہاؤس کے قریب کولمبیا روڈ پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی تاہم کسی بھی ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی۔



پولیس حکام کے مطابق نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کرنے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں