بچوں سے زیادتی کے واقعات پولیس کی نااہلی کا نتیجہ ہیں وزیراعلیٰ پنجاب
خدانخواستہ ہمارے بچے کے ساتھ ایسا ہو تو ہم پر کیا بیتے گی، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں بچوں سے زیادتی اور قتل کے بڑھتے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارعمرہ کی ادائیگی کے بعد رات گئے لاہور واپس پہنچ گئے تو انہوں نے ائیرپورٹ پر ہی اعلی سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔ صوبائی وزراء راجہ محمد بشارت، چیف سیکرٹری،آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ کو قصور کے شہر چونیاں میں بچوں کے قتل کے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی۔
وزیراعلیٰ نے بچوں کے بہیمانہ قتل پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ٹھیک کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، صرف معطلیاں کافی نہیں بلکہ غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کو ملازمت سے برطرف کیا جائے اور ان کا کڑا احتساب ہوگا، میں کسی نا اہل افسر یا اہلکار کو برداشت نہیں کروں گا اور جو کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس نے بچوں کی گمشدگی کے باوجود فوری اقدامات نہیں کئے، بار بار ایسے واقعات پولیس کی نااہلی اور غفلت کا نتیجہ ہے، خدانخواستہ یہ واقعہ ہمارے بچے سے ہو تو ہم پر کیا بیتے گی، جن کے پیارے بچے دنیا سے چلے گئے اس کا دکھ وہی جانتے ہیں، مقتول بچوں کی بازیابی کیلئے جدید انداز سے تفتیش کی جاتی تو ایسے اندوہناک واقعہ سے بچاجاسکتا تھا۔
وزیر اعلی نے چونیاں میں اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کو رونماہونے سے روکنا ضروری ہے۔